امریکہ کے وسطی علاقوں میں برفانی طوفان ‘بارشیں،5 افرادہلاک

17 اپریل 2018

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے وسطی علاقوں میں آنے والے برفانی طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے جس کے بعد متعد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور سڑکوں پر ہر قسم کی آمدرفت بھی معطل ہو گئی جب کہ مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔قومی موسیماتی سروس نے پیش گوئی کی کہ جنوبی منیسوٹا بشمول مناپولس، سینٹ پال میں برفانی طوفان کی وجہ سے 20 انچ برف پڑ سکتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران منیسوٹا، وسکانسن اور مشیگن کو طوفان بادو باراں کا سامنا رہے گا جس کے بعد یہ نیویارک اور نیو انگلینڈ کی ریاستوں میں داخل ہو جائے گا۔