ٹریفک حادثات ‘ خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق 4 زخمی
کرم پور‘ میلسی‘ کوٹ ادو (نامہ نگار‘ خبرنگار‘ کورٹ رپورٹر) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق 4 زخمی ہو گئے ۔ کرم پور سے نامہ نگار کے مطابق بیس سالہ مزدور نوجوان شاہد بھٹی اپنی نوجوان بیوی انصر مائی کو سسرال سے موٹر سائیکل پر اپنے گھر امین پور لا رہا تھاکہ احمد پور کے قریب موٹر سائیکل کے لائٹیں نہ ہونے کی وجہ سے رکشے کی ٹکرسے گر پڑے ،سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے کچل دیا ،انصر مائی موقع پر جاں بحق ہو گئی اس کا خاوند شاہد شدید زخمی ہو گیا ،جسے بی وی ہسپتال بہاولپور منتقل کر دیا گیا، نامعلوم رکشہ ڈرائیور اور کار سوار اپنی گاڑیوں سمیت موقع سے فرار ہو گئے۔ کوٹ ادو سے کورٹ رپورٹر کے مطابق کوٹ ادوسناواں میں سیم نالے کے قریب تیزرفتار موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے دو افراد جاںبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔موٹر سائیکل سوار آمنے سامنے سے ٹکرائے دونوں موٹر سائیکلوں پر پانچ افراد سوار تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثے میں دو افراد موقع پر جاںبحق ہوگئے زخمیوں کو سنانواں ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا جبکہ جاںبحق ہونے والے افراد کی معیتیں انکے ورثاء کے حوالے کر دیں ہیں جاںبحق ہونے والوں میں شکیل اور غلام عباس ہتوانی شامل ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے ۔