کس قانون کے تحت حکم دے سکتے ہیں: ہائیکورٹ، پنجاب کے 3 صوبے بنانے کی درخواست مسترد
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے کیلئے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی۔ مقامی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو وسائل کی مساوی تقسیم اور سیاسی حقوق میسر نہیں، انہوں نے کہا کہ وسائل پر قابض طبقہ سیاسی مقاصد کے لئے پنجاب کی تقسیم کے خلاف ہے جس کی وجہ سے نئے صوبے نہیں بنائے جا رہے، نئے صوبے نہ بننے سے پنجاب کا محروم طبقہ پس رہا ہے ان کو سیاسی اور آئین کے تحت شہری حقوق بھی میسر نہیں۔ پنجاب میں لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچز کی طرز پر تین نئے صوبے قائم کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے استفسار کیا کہ آگاہ کیا جائے کہ کس قانون کے تحت عدالت نئے صوبے بنانے کا حکم دے سکتی ہے۔