وزیراعظم بڑے بھائی جوچاہیں کہیں ، ابھی ایسافیصلہ کیاہی نہیںجواچھانہ لگے :چیئرمین سینٹ

17 اپریل 2018

لاہور(آئی این پی +صباح نیوز) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو کہتے ہیں کہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، میں نے تو ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے، لاہور پاکستان کا دل ہے اور میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دینے کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کیا۔ مزار اقبال پر انہیں رینجرز کے جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیئرمین سینٹ نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جب کہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بڑے بھائی ہیں جو کہتے ہیں کہیں، میں نے تو ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک جلسے سے خطاب میں کہا تھا چیئرمین سینٹ کی کوئی عزت نہیں لہذا اپوزیشن دوسرا چیئرمین لائے۔یاد رہے صادق سنجرانی 2 روز قبل بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے تھے۔