اساتذہ سے تبادلوں کیلئے درخواستوں کی رات گئے تک وصولی مدت میں توسیع نہ دی گئی

17 اپریل 2018

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) اساتذہ کے تبادلوں کیلئے درخواستوں کی وصول رات گئے تک جاری مدت میں اضافہ نہ ہوا تفصیل کے مطابق سکولز میں اساتذہ کے تبادلوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی سینکڑوں اساتذہ رات گئے تک اپنی فائلیں جمع کراتے رہے حکام کو امکان تھا کہ اس مدت میں اضافہ کر دیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوا جس کی وجہ سے ایجوکیشن آفس رات گئے تک کھلے رہے اور انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کیلئے این او سی جاری کئے جاتے رہے اساتذہ کا کہنا ہے کہ انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کیلئے 15 دن کی مدت کم تھی امیدوار دو اضلاع میں شٹل کاک بن جاتا ہے اس لئے اس میں مزید 15 دن کا اضافہ کیا جائے۔