عرب کانفرنس میں شرکاء کی سیلفیاں،شہزادہ محمد امیرکویت اور سعد حریری کی سیلفی کی دھوم مچ گئی

17 اپریل 2018

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس میں 22 عرب ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اجتماعی تصاویر بھی بنوائیں مگر لبنانی وزیراعظم سعد حریری کی جانب سے انسٹا گرام پر پوسٹ ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق وزیراعظم سعد حریری نے الظہران میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس کے دوران لی گئی ایک سیلفی پوسٹ کی۔ سیلفی میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور سعدی حریری دیکھے جاسکتے ہیں۔کانفرنس میں شریک عرب رہ نماؤں نے اپنی یادگاری تصاویر بھی بنائیں۔ سوشل میڈیا پر سعد حریری کی پوسٹ کردہ سیلفی چھائی رہی جسے بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ تصویر میں تینوں رہ نماؤں کو مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔