بجلی چوری کیس‘ ممبر قومی اسمبلی کیخلاف سماعت28 اپریل تک ملتوی

17 اپریل 2018

ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بجلی چوری کیس میں ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کی عبوری ضمانت میں ریکارڈ پیش نہ ہونے پر سماعت 28 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف تھانہ مظفر آباد میں 8 اپریل کو ایس ڈی او واپڈا محمد عمران نے مقدمہ درج کرایا کہ ملک عامر ڈوگر کی انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن میں واقع رہائش گاہ کا میٹر 24 جنوری کو ٹیم کے ہمراہ چیک کیا تو جو 3 ائیر کنڈیشنر چلنے کے باوجود کم ریڈنگ دے رہا تھا اور ڈیڈ سٹاپ کیا ہوا تھا درخواست گزار کے مطابق مقدمہ کے اندراج میں کئی ماہ کی تاخیر ہے اور سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اس لئے ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔