گلگشت‘ ٹھیکیدار سیوریج کیلئے کھدائی کر کے غائب‘ تعفن پھیل گیا

17 اپریل 2018

ملتان (خبرنگار خصوصی) گلگشت کالونی میں صدیقیہ روڈ پر سیوریج لائن ڈالنے کے لئے ٹھیکیدار کھدائی کرکے غائب ہو گیا جبکہ کھدائی والی جگہ پر گندا پانی کھڑا ہونے سے بدبو و تعفن پھیل گیا ہے کھدائی کے وقت رہائشیوں کے لئے گزرنے کا راستہ بھی نہیں چھوڑا گیا جس سے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 10 روز سے ٹھیکیدار کام بند کر کے غائب ہے جبکہ کمشنر ملتان ڈویژن نے نوٹس لیتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کے افسران کی جواب طلبی کر لی ہے اور انہیں فوری طور پر کام مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔