فیروزوالا:چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

17 اپریل 2018

فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی ہائوسنگ کالونی کے قریب ڈاکوئوں نے دکان میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان، بائی پاس کے قریب کار سوار عبدالحمید کی فیملی سے نقدی، موبائل فونز، شرق پور کے رہائشی عمران اس کے دوست سے نقدی اور موبائل، شاہدپرویز سے نقدی موبائل، فیروزوالا تھانہ کے علاقے میں نوجوان سے موٹرسائیکل، جب کہ تین موٹرسائیکلیں چوری کر لی۔ زمیندار کی حویلی میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے۔ مریدکے ایریا اور بھکھکی تھانہ کے علاقے میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے چھین لئے۔