فیروز والا: منشیات کیس کے مجرم کی اپیل منظور، سیشن کورٹ نے سزا کم کر دی
فیروزوالہ(نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ نے منشیات کیس کے مجرم طارق کی اپیل کوجزوی طورپر منظور کرتے ہوئے اسے سیشن کورٹ میں دی جانے والی 5سال قید بامشقت کی سزا کوکم کردیاہے اورحکم جاری کیاہے کہ اس مجرم کی صرف وہی سزا ہوگی جو وہ اب تک بھگت چکاہے اسے 9فروری 2017ء کوتھانہ ہائوسنگ کالونی کے منشیات کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال تارڑ نے 5سال قید اور 30ہزار روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنایاتھا لاہور ہائی کورٹ نے جرمانہ کی سزاکو برقراررکھا ہے اورقراردیاہے کہ مجرم کے خلاف پہلی دفعہ منشیات کاکیس درج ہواہے جس نے سزاکو ختم کرنے کی بجائے اسے کم کرنے کی استدعا کی ہے چنانچہ اس کی سزا کوکم کرکے صرف وہی سزا برقرار رکھی جاتی ہے جو وہ اب تک بھگت چکاہے۔