ایڈیشنل سیشن جج کا کیمپ جیل کا دورہ معمولی جرائم کے 54 حوالاتی رہا کرنے کا حکم

17 اپریل 2018

لا ہور (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کا کیمپ جیل کا دورہ، معمولی جرائم میں جیل میں موجود 54حوالاتیوں کو رہا کر دیا معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج علی رضا نے گذشتہ روز کیمپ جیل کا دورہ کیا اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ بھی موجود تھے ایڈیشنل سیشن جج علی رضا نے جیل کی مختلف بارکوں کا دروہ کیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ جیل ہسپتال اور کچن بھی چیک کیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر انھوں نے معمولی جرائم میں جیل میں موجود 54حوالاتیوں کو رہا کرنے کے احکامات دئیے۔