دو تاجروں کے اغواء کا معاملہ، تھانہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

17 اپریل 2018

فیروزوالہ(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے دوتاجروں کے اغواء کے بارے میں پولیس تھانہ ہائوسنگ کالونی کے خلاف دائر ہونے والی پٹیشن کوابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلیاہے اوراس بارے میں ایس ایچ اوتھانہ ہائوسنگ کالونی سے رپورٹ طلب کرلی ہے یہ پٹیشن اغواء ہونے والے دونوں تاجروں سمیع اللہ اورعابد حسین کے بھانجے عابدبھٹی جو قصبہ جھبراں کارہائشی ہے کی طرف سے دائر کی گئی ہے پٹیشن میں مؤقف اختیار کیاگیاہے کہ پولیس کاعملہ کپڑے کے تاجر سمیع اللہ اوراس کے بھائی عابدحسین جومٹھائی کی دوکان کرتاہے کواٹھاکر تھانہ ہائوسنگ کالونی میں لے گئے ہیں یہاں انہیں ایک رات حوالات میں بندرکھا جس کے بعد وہ دونوں نامعلوم مقام پر منتقل کردیئے گئے ہیں پٹیشن میں خدشہ ظاہرکیاگیا ہے کہ پولیس ان کوجعلی پولیس مقابلہ بناکر مارڈالے گی تھانہ ہائوسنگ کالونی پولیس کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔