گٹکا، آتش بازی کا سامان برآمد ہونے پر 2 ملزم گرفتار

17 اپریل 2018

لاہور (نامہ نگار)شفیق آباد کے علاقہ میں پو لیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں گٹکا اور آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا اور دوسری کارروائی کے دوران ملزم ندیم سے خام وتیار گٹکا برآمد کرلیا اور دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔