سیکرٹری ایجوکیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

17 اپریل 2018

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود اسے ایجوکیٹر بھرتی نہیں کیا گیا، عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے سیکرٹری ایجوکیشن کو بھجوا دی تھی لیکن عدالت کے 7اگست2017 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی جو توہین عدالت ہے عدالت ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔