محکمہ پولیس میں آئی ٹی کیڈر بنانے کا فیصلہ

17 اپریل 2018

لاہور (نامہ نگار) محکمہ پنجاب پولیس میں آئی ٹی کیڈربنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ محکمہ پولیس کے آئی ٹی کیڈربنانے کی منظوری دیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی ہے ۔