بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت

17 اپریل 2018

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )زاہد اکرام نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائینگے اور اس گھنائونے جرم میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا اس ضمن میں باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تا کہ درج مقدمات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی سی کی میٹنگ کے حوالہ سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔فوکل پرسن گیپکو (ڈی سی ایم سیل)حافظ محمد عمران ،ڈی ایس پی پولیس شاہد نواز وڑائچ ،ایڈیشنل منیجر(سی ایس)گیپکو ملک محمد مختار،ایڈیشنل (ڈی سی ایم)گیپکو محمد آصف کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔