لیسکو کے تار گرنے سے آگ لگنے سے 20 ایکڑ گندم جل گئی
مریدکے (نامہ نگار) عمر کوٹ میں نامعلوم وجوہ کی بنا پر لیسکو کی ایک لاکھ بتیس ہزار وولٹیج کی تاریں اچانک ٹوٹ گئیں جس سے مہراں دا ڈیرہ کے زمیندار میاں عثمان کی گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی ایکٹر فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ہائی وولٹیج تار ٹوٹنے سے لیسکو کے افسران اور اہلکار وں کے علاوہ ریسکیو 1122کا عملہ بھی فوری موقع پر پہنچ گیا۔واپڈا اہلکاروں نے فوری طور پر تار ٹوٹنے والے ایریا کو کور کرتے ہوئے کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کیلئے وہاں سے لوگوں کو ہٹا دیا اور لیسکو کے عملہ نے فوری آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران 20ایکٹر سے زائد گندم جل کر بھسم ہو گئی ۔ البتہ ریسکیو کی بروقت کاروائی سے سینکڑوں ایکٹر پر کھڑی گندم بچ گئی ۔