13 سالہ لڑکے کی 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، شور مچانے پر ملزم فرار

17 اپریل 2018

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ پنڈی رتن کے رہائشی محنت کش دلاور حسین کی9سالہ بیٹی مسکان کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے ورغلاپھسلاکر انکے رشتہ دار امداد علی کے 13سالہ بیٹے جاوید نے کھیتوں میں لے جاکر اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی بچی کے شور مچانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے جن کو دیکھ کر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا متعلقہ تھانہ کی پولیس نے مبینہ زیادتی کیس کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔