موٹرسائیکل چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 2 موٹرسائیکلیں، نقدی برآمد

17 اپریل 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر) سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کے احکامات پر ایس ایچ او نیو انارکلی چوہدری نوید اعظم نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزموں کو گرفتار کرکے 2موٹر سائیکلیں، 3پسٹل اور 1لاکھ 20ہزار روپے نقدی برآمد کر لی معلوم ہو اہے کہ سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کارروائی کے احکامات دئیے جس پر ایس پی سٹی علی رضا نے ایس ایچ او نیو انارکلی چوہدری نوید اعظم کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے بھرپور کوششوں کے بعد باسا موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ تحسین عرف باسا، اقبال عرف بلو اور یاسین کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 3 پسٹل، وارداتوں کے دوران چھینی لاکھوں روپے مالیت کی موٹرسائیکلیں اور 1 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر سی سی پی او کی جانب سے ایس ایچ او نیو انارکلی چودھری نوید اعظم اور ان کی ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔