ڈی پی او وہاڑی نے شہید کانسٹیبل کی بیٹی اور بیٹے کی شادی کے اخراجات خود ادا کئے

17 اپریل 2018

لاہور (نامہ نگار) ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے شہید ہیڈ کانسٹیبل حق نواز کی بیٹی اور بیٹے کی شادی کی میزبانی کرتے ہوئے نہ صرف شادی پر ہونے والے اخراجات خود برداشت کئے بلکہ تمام انتظامات بھی اپنی زیر نگرانی کروائے۔ گذشتہ روز وہاڑی پولیس کی جانب سے شہد ہیڈ کانسٹیبل حق نواز کی بیٹی اور بیٹے کی شادی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے تمام مہمانوں کوخوش آمدید کہا، اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے شہید کی بیٹی کو شادی کے حوالے سے گفٹ اور 1لاکھ کا چیک دیا۔