پنجاب ہائی وے پٹرول کے پہلے فیلڈ بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

17 اپریل 2018

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول غلام محمود ڈوگر نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے پہلے فیلڈ کرفٹ کورس بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی سلامی لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول غلام محمود ڈوگر پریڈ گرائونڈ پہنچے تو چاق و چو بند دستے نے سلام پیش کی اور جوانوں نے دوران کورس سیکھی گئی مہارتوں کا عملی مظاہر ہ پیش کیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول غلام محمود ڈوگرکے علاوہ ڈپٹی کمانڈنٹ پی سی ڈی آئی جی ڈاکٹر انعام وحید، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز رضا نقوی، ڈی ایس پی ٹریننگ ریاض شاہد، ڈی ایس پی آپریشن ذوالفقار علی اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر نے پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید طرز کی ٹریننگ ہی پولیس افسران کو اپنے فرائض کی کامیاب ادائیگی کے لئے تیار کرسکتی ہے۔ ایسی عمدہ اور جدید تربیت کے حصول کے لئے جہاں قابل، ایماندار اور فرض شناس ٹریننگ سٹاف کی ضرورت ہوتی ہے وہیں ایک صاف ستھرے اور صحت مند تربیتی ماحول کی فراہمی بھی بے حد اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ وطن عزیز کو آج اندرونی اور بیرونی کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد اس ارض پاک کا امن تباہ کرنے کے لئے ہر وقت گھات لگائے بیٹھے ہیں ۔