فیروزوالا:گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

17 اپریل 2018

فیروزوالا (نامہ نگار) گودام اور مکان میں آگ لگ جانے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ فائربریگیڈ کے عملے نے جدوجہد کرکے آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ نین سکھ کے قریب فرنیچر کی دکان میں اچانک آگ لگ جانے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ چمڑے کے گودام میں آگ لگ جانے سے سٹاک کیا ہوا چمڑا لاکھوں روپے مالیت کا جل گیا۔ ریسکیو اور فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے جدوجہد کرکے آگ پر قابو پا لیا ۔