ہائیکورٹ: سزائے موت کے مجرم کی اپیل منظور، بری کرنے کا حکم

17 اپریل 2018

فیروزوالہ(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے تھانہ سٹی مریدکے کے قتل کیس کے ملزم نصیراحمد کوسیشن کورٹ سے دی جانے والی سزائے موت کے فیصلہ کی توثیق نہ کی ہے اورنصیر احمد کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے اسے سیشن کورٹ سے دی جانے والی سزائے موت اوردولاکھ روپے ہرجانہ کی سزاکے فیصلہ کوکالعدم قراردے دیاہے اورنصیر احمد کوبری کرنے کاحکم جاری کردیاہے جس کاتعلق گائوں سرمیدانی سے ہے اسے ایڈیشنل سیشن جج ثمعیہ اسدنے 4اگست2015ء کو سزائے موت کاحکم سنایاتھا۔