فیروز والا: جی ٹی روڈ پر نجی ہاؤسنگ سکیم غیر قانونی قرار، پلاٹوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

17 اپریل 2018

فیروزوالہ(نامہ نگار)ایل ڈی اے نے جی ٹی روڈ پر 25کلومیٹر کے فاصلہ پربننے والی ایک پرائیویٹ ہائوسنگ سکیم کوغیر قانونی قراردے دیا ہے اوراس ہائوسنگ سکیم کے پلاٹوں کی خرید وفروخت پرپابندی عائد کردی ہے اور اس بارے میں ایل ڈی اے ڈائریکٹر میٹروپولیٹین پلاننگ تھری کی طرف سے محکمہ مال شیخوپورہ کے حکام کوبھی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔