ساندہ میں چند روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا ہسپتال میں دم توڑ گیا

17 اپریل 2018

لاہور (نامہ نگار)ساندہ کے علاقہ میں چندر وز قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والاشخص گزشتہ روززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقہ شفیق ٹائون کارہائشی ملک عرفان جیولری کا کا م کرتا تھا۔ چندروز قبل رات گئے وہ دوکان سے واپس گھرآرہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے شدیدزخمی کردیا تھا۔