فیروز والا: گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی، ہسپتال منتقل

17 اپریل 2018

فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی ریان پور (حسنین ٹاؤن) میں سلنڈر گیس پھٹ جانے سے چچا اور اس کا بھتیجا بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ عبدالجبار 36 سالہ نے ریان پور کے قریب پرانے ٹائر جلانے کے لئے بھٹی لگا رکھی ہے۔ گذشتہ روز عبدالجبار، اس کا بھتیجا ذیشان 17 سالہ بھٹی پر سلنڈر گیس کے ذریعے ٹائروں کو جلا کر تاریں نکال رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ سے گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں دونوں چچا اور بھتیجا بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا۔