صاف پانی پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت ملتوی

17 اپریل 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)صاف پانی پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔سینئر جج اینٹی کرپشن پنجاب کی عدالت نے صاف پانی پروجیکٹ میںپائی جانے والی مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی ہے بتایاگیا ہے کہ نیب لاہور نے صاف پانی پروجیکٹ کے مقدمہ کو احتساب عدالت میں منتقل کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست دے رکھی ہے جبکہ گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے موقع پر نیب لاہور نے سینئر جج اینٹی کرپشن کی عدالت سے ایک روز کی مہلت طلب کرلی ہے جس پر عدالت نے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔