شاہدرہ سے منشیات فروش گرفتار، 6 من گٹکا برآمد

17 اپریل 2018

لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ پولیس نے گٹکا فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 6 من سے زائد لیکوڈ فارم میں گٹکا برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے گٹکا فروش ندیم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 6من 10لیٹر لیکوئیڈ فام گٹکا برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کراچی سے گٹکا برآمد کر کے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت کرتاہے۔