تحصیل کچہری فیروزوالہ کی سکیورٹی بڑھانے کے منصوبے کی منظوری
فیروزوالہ(نامہ نگار) تحصیل کچہری فیروزوالہ کی سکیورٹی بڑھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی، منصوبہ کچہری میں فائرنگ اورقتل کے حالیہ دوواقعات کی بناء پر تیار کیاگیاہے جس کے مطابق تحصیل کچہری میں 20کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے اوردو واک تھروگیٹ لگائے جائیں گے جبکہ کچہری میں 5واچ ٹاورز اوردوآرسی سی بیریئر تعمیر ہوں گے۔