فیروز والا: نوجوان کو قتل کر کے نعش نالہ ڈیک میں پھینک دی

17 اپریل 2018

فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی بھٹیانوالہ میں نامعلوم افراد نے پندرہ سالہ نوجوان کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی نعش نالہ ڈیک میں پھینک دی، فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ محنت کش نصراللہ کا پندرہ سالہ بیٹا محمد عمران گذشتہ روز گھر سے باہر گیا مگر واپس گھر نہ آیا جبکہ دوسرے روز اس کی نعش قریبی نالہ ڈیک سے ملی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے نوجوان کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دی۔ ایک اطلاع کے مطابق مقتول کو اس کے محلہ دار دوست ساتھ لے کر گئے مگر رات کے وقت گھر نہ آیا تھا۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی۔