ایڈوائزر پنجاب بار کونسل کی وفد کے ہمراہ چیئرمین ججز کمیٹی سے ملاقات، مطالبات سے آگاہ کیا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائی کو رٹ کے چیف جسٹس کی خصوصی ہدایت پرایڈوائزر پنجاب بار و کونسل ( انٹر نیشنل کمیٹی) کی سول ججز کمیٹی کے چیر مین جسٹس لاہور ہائی کو رٹ مسٹر جسٹس انوارالق کے ساتھ وفد کے ہمرا ہ ملاقات ہوئی جس میں صدر ینگ لائرز فورم چوہدری وسیم کھٹانہ، غلا م مجبتی چوہدری، احمد سعید، چوہدری عمیر جاوید شامل تھے۔ جسٹس انوارالحق نو جوان وکلاء کے سول ججز کے امتحان پر تما م تحفظات کو دور کیا جائے گا۔وفد نے مطالبات پیش کئے کہ سول ججز کا متحان ہر سال لیا جائے اور پاسنگ مارکس کم کئے جائیں لازمی مضمون کو ختم کیاجائے، تحریری امتحان میں نرمی برتی جائے، حاضر سروس ججز کا بھی امتحان لیا جائے اور امتحان کی چیکنگ ججز کی بجائے قانون کے استاد کریں، سول ججز کے پیپر کا طریقہ کار ماڈل پیپر کو لاہور ہائی کورٹ کی webپر ڈالا جائے تاکہ وکلاکے لے آسانیاں پیدا ہوں۔جسٹس لاہور ہائی کو رٹ مسٹر جسٹس انوارالق نے بتا یا کہ چیف جسٹس نے انکی خصوصی ڈیوٹی لگائی ہے کہ نوجوان وکلاہ کے مسائل حل کئے جائیں۔