شہری کے گھر پر غیر قانونی چھاپے کے خلاف درخواست پر آئی جی، آر پی او، ڈی پی او سے جواب طلب

17 اپریل 2018

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کے گھر پر پولیس کی جانب سے غیر قانونی چھاپہ کے خلاف دائردرخواست پر سماعت ہوئی۔ فاضل عدالت نے آئی جی پنجاب، آر پی او پہاولپور اور ڈی پی او پہاولنگر سے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پہاولنگر نے قانونی جواز کیے بغیر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔گھر میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک خاتون کا بازو توڑ ڈالا،قانونی چارہ جوئی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ سی آئی اے پولیس جاتے ہوئے گھر کا سامان بھی لے گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے۔