پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سکیورٹی گارڈز کی تربیت کا عمل شروع

17 اپریل 2018

لاہور(نامہ نگار) پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں محکمہ صحت پنجاب کے ایک سو اکتالیس سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ چلانے کی تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت پنجاب کے ایک سو اکتالیس سیکورٹی گارڈز محکمہ سے رخصت لیکر پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی تربیت کا عمل شرو ع کر دیاگیاہے ان گارڈز کو پستول اور کلاشنکوف سے فائر کرنا سکھایا جارہا ہے مذکورہ ایک سو اکتالیس سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد دیگر محکموںکے سیکورٹی گارڈز کی بھی مرحلہ وار باقاعدہ ٹریننگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔