جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ بزدلانہ حرکت ہے: عرفان بھلا

17 اپریل 2018

فیروزوالہ (نامہ نگار) بارایسوسی ایشن تحصیل فیروزوالہ کے سابق صدرحاجی محمدعرفان بھلاایڈووکیٹ ،چوہدری شاہنوازایڈووکیٹ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الالحسن کی اقامت گاہ پرفائرنگ کاواقعہ انتہائی بزدلانہ فعل ہے ایسی اوچھی اورشرمناک حرکات سے اعلیٰ عدلیہ کوقومی مجرمان کوسزائیں دینے سے نہیں روکا جاسکتا انہوں نے کہاکہ دودفعہ فائرنگ کے واقعات سے ثابت ہوتاہے کہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس نے مجرمانہ غفلت کاارتکاب کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ وکلاء برادری عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم عدلیہ پر دبائو ڈالنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔