پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججز کی تقرری کے حوالے سے تقریب

17 اپریل 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ کے ججز کی تربیت کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس انوار الحق نے کہا ہے کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی تربیتی پروگرامز کے لحاظ سے عالمی حیثیت اختیار کرتی جارہی ہے، جسٹس انوار الحق نے کہا کہ ایک جج کو وقت کا پابند ہونا چاہیے، انصاف کے لیے آنیوالے سائلین کی نظریں جج پر لگی ہوتی ہیں، آپ ججز نے لوگوں کی قسمت کے فیصلے کرنا ہیں، یہ تب ممکن ہے جب آپ اپنے کام سے محبت کریں گے، تقریب میں 26 ایڈیشنل سیشن جج اور 52 سول ججز شامل تھے۔