محاذآرائی نہیں چاہتے، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھنا بھارتی ہٹ دھرمی ہے: رانا تنویر
شیخوپورہ (آن لائن) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کہا ہے کہ ما ضی کی حکومتوں نے بجلی بحران کے ٹھو س حل اور لو ڈ شیڈ نگ کے خاتمے کے لئے ایک میگا واٹ کابھی منصوبہ شروع نہ کیا جبکہ اس کے برعکس مسلم لیگ(ن) کی مو جودہ حکومت نے توانائی بحران اور لو ڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے توانا ئی کے میگا پر جیکٹس مکمل کئے اور چار سالوں میں 10ہزارمیگا واٹ سے زائد بجلی کی پیداوار بڑھائی۔ نئے ایئر پو رٹ ، مو ٹرویز ، ہائی ویز کی تعمیر ، ملک بھر میں نئی سڑکو ں کا جال بچھانے کے ساتھ ، بندر گا ہیں،یو نیورسٹیاں ، ہسپتال بنوائے۔ سی پیک منصوبے بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ملک میں تیز رفتار ترقی کا سفر ہمارے مخالفین اور شکست خوردہ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا آئندہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ ترقی و خوشحالی کے دشمنوں اور سازشی عنا صر کا ساتھ ہو گا جیت انشا اللہ مسلم لیگ(ن) کا مقدر ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شریف پارک ، کو ٹ عبدالمالک ، آ مبہ شریف ، مغل دا کو ٹ ،پنڈی دا س ، کا لیا میں کارنر میٹنگز سے خطاب اور ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ‘اس کوتوڑنے اور تقسیم کرنے کی سازش کرنے والوں کے ہاتھ پہلے کچھ آیااور نہ اب آئے گا۔ ہماری جماعت نواز شریف کی قیادت میں دوتہائی اکثریت سے آئندہ انتخابات میں کامیا ب ہو گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی جدید میزائل اور جوہری ٹیکنالوجی اور بہترین افواج ہیں ہم کسی بھی پڑوسی ملک سے محاذ آرائی نہیں چاہتے‘ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھنا بھارت کی ہٹ دھرمی ہے۔ بھارتی سرکار نے ہوش کے نا خن نہ لئے تو ایسا حشر کرینگے کہ اس کی آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ بھارت کا ہر شہر ہمارے میزائل کے نشانے پر ہے ۔
وفاقی وزیر‘ میگاپراجیکٹس