منگھوپیر سے کمسن بچے کی گلا کٹی لاش برآمد

17 اپریل 2018

کراچی (کرائم رپورٹر) منگھوپیر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے کمسن بچی کو قتل کردیا۔ 8 سالہ بچی کی گلا کٹی لاش نادرن بائی پاس پر کچہ روڈ سے ملی جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق بچی کی لاش کم از کم پانچ دن پرانی ہے اور فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم اس بارے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
بچہ/ لاش