کراچی‘ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات‘6 افراد زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ گلستان جوہر میں میلنیئم مال کے نزدیک مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان24 سالہ محمد عدنان ولد محمد شریف زخمی ہوگیا۔ میمن گوٹھ میں مسلح افراد نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے بس ڈرائیور30 سالہ مزمل ولد دین محمد کو زخمی کر دیا۔ بلدیہ ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص65 سالہ حق نواز ولد رب نواز زخمی ہوگیا۔ سائٹ کے علاقے مستان چالی میں فائرنگ سے ایک نوجوان22 سالہ وسیم خان ولد شوکت خان زخمی ہوگیا۔ شیریں جناح کالونی میں حمزہ چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 16 سالہ شاہنواز ولد انور حسین زخمی ہوگیا جبکہ ریکسر لین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے18 سالہ شہزاد ولد محمد بخش زخمی ہوگیا۔
فائرنگ