معروف شخصیات کی پاکستان فلاح پارٹی میں شمولیت

17 اپریل 2018

کرچی( نیوز رپورٹر) خان آف بھوڑہ اور تنولی برادری کی معروف شخصیت یحییٰ خان جی تنولی ، فرزند جونا گڑھ صدارتی ایوارڈ یافتہ سول ڈیفنس کے چیف رضا کار اور ابلاغی شخصیت شیخ محمد اقبال چاند، بچوں کے ادب کی معروف شخصیت اور سابق طالب علم رہنما محمد سعید ، سعیدی، یونیورسٹی و کالجز کونسل خی سابق چیئرمین اور مذہبی رہنما محمد فرحان قادری کی پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ آمد او رپارٹی مشن او رمنشور کی بھرپو رحمایت اور شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائج موروثی اور جاگیر دارانہ سیاست میں نہ جمہوریت ہے نہ قابلیت اور دیانت عوام کو وطن عزیز کی صحیح اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے عوام میں سے حقیقی جرات مندانہ ، دیانت دار، قابل ،محب وطن قیادت لانی ہوگی۔
شمولیت