;لاہور ملاقاتیں مسلم لیگی قیادت میں دوریاں ختم ہونے کا امکان
اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تین بڑوں میاں نواز شریف میاں شہباز شریف سے چودھری نثار علی خان کی ملاقاتوں کے نتیجہ میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے درمیان پائے جانے والے ”فاصلے اور دوریاں“ فاصلے اور دوریاں ختم ہونے کا امکان ہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جنہوں نے پارٹی امور کو ٹیک اور کر لیا ہے آئندہ چند دنوں میں پارٹی کی خالی نشستوں پر نامزدگیاں عمل میں لائیں گے اس سلسلے میں میاں شہباز شریف نے میاں نواز شریف سے مشاورت مکمل کرلی ہے انہیں میاں نواز شریف نے مکمل آشیر باد کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ انہیں عام انتخابات میں پارٹی کے بارے میں فیصلے کرنے کی مکمل آزادی ہو گی میاں شہباز شریف نے بھی کہا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرائی جائے گی۔
مسلم لیگ/ امکان