دہشت گردوں کو سہولت کی فراہمی ، عدم حاضری پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس

17 اپریل 2018

کراچی ( وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کو سہولت کی فراہمی، غیر قانونی اسلحہ، پولیس مقابلہ اور بارودی مواد رکھنے سے متعلق مقدمات کی سماعت 19اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشت گردوں کو کو سہولت کی فراہمی، غیر قانونی اسلحہ، پولیس مقابلہ اور بارودی مواد رکھنے سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں پاسبان کے رہنما عثمان معظم، عبدالرحمان اور صدیق پیش ہوئے ۔عدالت نے رینجرز وکیل جواد اور تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ مقدمات میں سعد صدیقی عرف طارق، حمزہ، مسما صبیحہ، اسامہ عرف سہیل مفرور ہیں ۔عدالت نے مفرور ملزمان کے تاحیات ناقابل ضمانت گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کا پناہ دینے اور مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار شیبااحمد کے خلاف مقدمے میں عدم حاضری پر تفتیشی افسر انسپکٹر اسرار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔
شوکاز نوٹس