پولیس وین پر حملہ ‘ملزمان کی درخواست پر وکلا مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کا حکم

17 اپریل 2018

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس وین حملہ، گھر پر مبینہ فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کی درخواست پر وکلا کو آئندہ سماعت پر کیس کے مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بین کے روبرو پولیس وین حملہ اور گھر پر مبینہ فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کا حکم دے دیا۔ پیر کو پولیس کے مطابق 2011 میں چکرا گوٹھ گھر پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 2 ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے۔ واقعہ میں پولیس کی وین بھی چل گئی تھی۔ ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ان کہ موکلین پر من گھڑت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
پولیس وین پر حملہ