ڈیفنس میں3 منزلہ عمارت جل کر تباہ
کراچی (کرائم رپورٹر) ڈیفنس فیز ون میں میڈیکل اسٹور سمیت تین منزلہ عمارت جل کر تباہ ہوگئی۔ تین منزلہ عمارت کے گرائونڈ فلور پر واقع سٹی میڈیکل اسٹور میں آگ اتوار اور پیر کی درمیانی شب لگی تھی جس نے بعد میں بالائی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پوری عمارت جس میں ادویات کا گودام بھی قائم ت ھا جل کر تباہ ہوگئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔
ڈیفنس عمارت