ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اجلاس‘ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

17 اپریل 2018

کراچی (کرائم رپورٹر) ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنر محمد سعید نے کی۔ اجلاس میں آئی جی (سندھ)‘ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت رینجرز‘ پولیس او ر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کیئے جانے والے سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے اور اسٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے مشترکہ آپریشن کے لئے مربوط حکمت عملی بھی مرتب کی گئی تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
ڈی جی رینجرز/ اجلاس