ہالی وڈ کے شب و روز

17 اپریل 2018

شاذیہ سعید
امریکی ماڈل ماڈل میگی لین منشیات کے ساتھ گرفتار
امریکہ کی معروف ماڈل میگی لین ریاست جارجیا کے علاقے مسکوجی میں منشیات لیجاتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔21سالہ ماڈل کے پاس ایک اونس سے کم چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا اور1ہزار ڈالر(تقریباً1لاکھ روپے) جرمانہ لینے کے بعد رہا کر دیا۔ قوانین کے مطابق اگر کسی سے ایک اونس سے کم منشیات برآمد ہو تو اسے ہزار ڈالر جرمانہ ہوتا ہے اور اگرکسی سے ایک اونس سے زیادہمنشیات ملے تو اس کے خلاف مقدمہ چلایا جاتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 10سال قید کی سزا ہو سکتی۔


اداکار رسل کرو کو بیوی سے طلاق مہنگی پڑ گئی
ہالی ووڈ کی شہر آفاق فلم ’’گلیڈی ایٹر‘‘ کے ہیرو ’’رسل کرو‘‘ کے پاس بیوی سے طلاق لینے کے لئے بھی پیسے نہیں رہے۔ سپر ہٹ فلم میں استعمال کی گئی ’’زرہ بکتر‘‘ فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ اداکار رسل کرو کو بیوی سے طلاق مہنگی پڑ گئی۔ بیوی سے علیحدگی کے لئے تین کروڑ دس لاکھ ڈالر کی رقم جمع کرنے کے لئے اپنی کئی یادگار اشیاء نیلام کر دیں۔ فلم Gladiator میں استعمال کردہ زرہ بکتر کے لئے انہیں محض 96 ہزار ڈالر ملے۔ رسل کرو نے کئی دیگر فلموں کے کسٹیومز اور یادگار اشیاء بھی بیچ دیں۔


دی راک کیلئے ڈپریشن پر قابو پانا ہوا مشکل
’’دی راک‘‘ کے نام سے مشہور ہالی وڈ اداکار ڈوائن جونسن کے لئے فلموں میں خطرناک کردار نبھانا تو شاید مشکل نہ رہا ہو لیکن اصل زندگی میں ڈپریشن پر قابو پانے میں انہیں یقیناً مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ’’میں ایک ایسے مقام پر پہنچ گیا تھا جہاں میں کوئی کام نہیں کرنا چاہتا تھا اور نہ ہی میرا کہیں جانے کو دل چاہتا تھا، میں مسلسل روتا رہتا تھا۔جب میں 15 برس کا تھا تو میری والدہ نے میرے سامنے خودکشی کی کوشش کی، وہ کار میں سے نکلیں اور انتہائی مصروف سڑک پر گاڑیوں کے سامنے آگئیں، جس پر میں نے انہیں بازو سے پکڑ کر سڑک سے ہٹایا‘‘۔چند سال بعد ڈوائن جونسن کا پروفیشنل فٹبالر بننے کا خواب بھی انجریز کے باعث چکنا چور ہوگیا اور اس کے بعد ان کی دوست نے بھی ان سے تعلق ختم کرلیا۔’’دی راک‘‘ کے مطابق یہ وقت ان کے لئے انتہائی بدترین تھا۔ڈوائن جونسن نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہم دونوں بہتر ہوگئے لیکن اب بھی جب ہم کسی کو تکلیف میں دیکھتے ہیں تو اپنی تکلیف کو یاد کرکے ان کی مدد ضرور کرتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔


سعودی عرب میں 35سال بعد فلم بلیک پینتھرکی نمائش ہوگی
سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلا سنیما کھولا جارہا ہے اور اس میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی پہلی ’’بلیک پینتھر‘‘ ہوگی۔سعودی عرب میں گزشتہ 35 سال کی پابندی کے بعد ملک میں پہلا سنیما گھر 18 اپریل کو کھول دیا جائے گا جس میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی پہلی فلم بلیک پینتھر ہوگی۔فلم کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے جسے لوگوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں واقع یہ پہلا سینما مرد و خواتین دونوں کے لئے ہے۔سعودی حکومت کا ارادہ ہے کہ اگلے 5 برسوں میں ملک کے 15 شہروں میں 30 سے 40 سنیما گھر کھولے جائیں گے۔گو کہ یہ ملک میں کھولا جانے والا پہلا سنیما نہیں ہے۔ 35 برس قبل بھی ملک میں سنیما موجود تھے تاہم وہ صرف مردوں کے لئے مخصوص تھے۔ علاوہ ازیں گھروں میں نجی طور پر بڑی سکرین لگا کر فلموں کی سکریننگ کا اہتمام کیا جاتا تھا۔اس مختصر سی سنیما انڈسٹری کو 35 سال قبل ممنوع قرار دے کر اس پر پابندی عائد کردی گئی۔ان 35 سالوں میں بھی فلم اور ڈاکیومینٹری بنانے کی کوششیں جاری رہیں تاہم اب ملک میں ایک بار پھر باقاعدہ طور پر سنیما انڈسٹری کو بحال کردیا گیا ہے۔


اداکارہ میگھن مرکل بوڑھی ہو گئیں
یوں تو برطانوی شاہی خاندان کی ہر سرگرمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے جس میں عام افراد بھی دلچسپی لیتے ہیں تاہم حال ہی میں ایک بین الاقوامی جریدے کو برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر میگھن مرکل کے سیفد بال کی نشاندہی کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔ادارے کی جانب سے شائع کئے جانے والے مضمون میں مرکل کی تصویر کو واضح کر کے ان کے سفید بال کی نشاندہی کی گئی تاہم جریدے کی اس حرکت کو ٹوئٹر صارفین نے سخت احمقانہ قرار دیا۔لوگوں نے کہا کہ وہ جریدے پر اس قسم کی خبر دیکھ کر سخت حیران ہیں۔بعد ازاں جریدے نے اس خبر کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردیا تاہم ویب سائٹ پر یہ خبر تاحال موجود ہے۔یہ پہلی بار نہیں جب شاہی خاندان سے متعلق کسی خبر پر جریدے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہو۔اس سے قبل حال ہی میں چند برطانوی اخبارات اور ویب سائٹس نے شہزادی کیٹ مڈلٹن کے لباس پر قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں کہ شہزادی گزشتہ کئی دنوں سے نیلے رنگ کے ملبوسات زیب تن کر رہی ہیں، ہوسکتا ہے اس طرح وہ اشارہ دے رہی ہیں کہ ان کا تیسرا ہونے والا بچہ لڑکا ہے۔شہزادی سے متعلق اس خبر کو بھی مذاق اور تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہالی ووڈ کے شب و روز

شاذیہ سعیدshazi1730@hotmail.com انجلینا چوتھی بارات سجانے کو تیارمعروف ہالی ووڈ ...

ہالی وڈ کے شب و روز

شاذیہ سعیدshazi1730@hotmail.com انجلینا جولی ایڈوینچر کی شوقین نکلیںہالی وڈ ...