10 سال سے حکومت کرنےوالے کس منہ سے ووٹ مانگیں گے‘ مصطفی کمال

17 اپریل 2018

کراچی (خصوصی رپوٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کےلئے بہتر مستقبل کےلئے ہمارا ساتھ دیں کیونکہ کراچی کے مسائلِ حل صرف وصرف پی ایس پی کے پاس ہے ان خیالات اظہار انہوںنے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گارڈن میں منعقد تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے آنے والے الیکشن میں عوامی نمائندے تمہارے پاس ووٹ مانگنے کےلئے آئیں گے وہ گندے پانی میں چل کرآئیں گے‘کچرے کے ڈھیر پر چل کرآئیں گے تم ان سے پوچھنا کہ کیاہم نے پہلے تمھیں ووٹ نہیں دیا تھا اگرتم نے کام کیا ہوتاتو توتم کچرے کا ڈھیر پر چل کر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ جو شہر پوراپاکستان کو پال رہاہے وہ پانی کےلئے ترس رہاہے‘ پاکستان کی خوشحالی میں کراچی کا 70 فیصد حصہ ہے۔ کیا یہ شہر لاوارث ہے۔کراچی کے عوامی نمائندہ کہاں ہے تمہارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے کراچی والوں تمھیں اپنوں نے لوٹا ہے۔اس مو قع پر رکن قومی اسمبلی فوزیہ حمید نے کہاکہ ایم کیو ایم نے 2013ءکا الیکشن مصطفی کمال کی کارکردگی کی بنیاد پر جیتا تھا اگر ایم کیو ایم سے مصطفی کمال کی کارکردگی نکال دو تو ان کے پاس عوام کو دکھانے کےلئے کچھ نہیں بچا تھا انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال وہ مئیر ہے جنہیں دنیا جانتی ہے اور ہمیں اس حق اور سچ کی جدوجہد میں پی ایس پی کا ساتھ دینا ہو گا۔ دریں اثناءپاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جو لوگ 10 سال سے حکومت کررہے ہیں وہ کس منہ سے ووٹ مانگیں گے‘ کراچی والوں کے بچوں کے روشن مستقبل کےلئے پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسری چوائس نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ پی ایس پی کا ہو گا یہ بات انہوں نے ہندو کمیونٹی کے تہوار کے مو قع پرمنعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مصطفی کمال