شہدا کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن قائم ہوا‘ یونس لہڑی

17 اپریل 2018

کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجما ن اور ڈپٹی میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد یونس لہڑی‘ سابق اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی سید جمال شاہ کاکڑ ‘سابقہ میئر کوئٹہ عبدالرحیم کاکڑ ‘مسلم لیگ (ن)کے رہنماء میر عثمان پرکانی ودیگر مقررین نے کہاکہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے‘ شہداء زہری کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن قائم ہوا‘ملک اور صوبے کیلئے سیکورٹی فورسز نے عظیم قربانیاں دی ہیں‘ملک کی خاطرپولیس ‘لیویز‘ایف سی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ‘مخلص کارکنا ن نے نواب ثناء اللہ زہری کاساتھ دے کر پارٹی کا پرچم بلند کیا اور انہیں وزارت اعلیٰ کے عہدے پرکامیاب کرایا‘مسلم لیگ (ن )آج بھی ملک میں جمہوریت کی ترقی اور بحالی کیلئے کوشاں ہے‘ نوازشریف اور شہباز شریف آج بھی پسندیدہ لیڈر ہیںیہ بات انہوں نے پیر کے روز نے شہداء زہری کی پانچویں برسی کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ شہداء زہری کی پانچویں برسی کی مناسبت سے صوبہ بھر میں تعزیتی ریفرنس کاانعقاد‘ایصال ثواب کیلئے دعا اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
یونس لہڑی