دہشت گردوں نے پاکستان کو مذہبی بنیاد پر ڈھال بنا کر حملہ کیا، سرفراز بگٹی

17 اپریل 2018

کوئٹہ(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پارلیمنٹ اور ممبر سے جنگ لڑنے کی ضرورت ہے ،دہشتگردوں نے پاکستان کی مذہبی بنیاد کو ڈھال بنا کر حملہ کیا ہے وہ پاکستان کو بلوچستان کے ذریعے غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں جس میں انہیں کبھی کا میاب نہیں ہونے دیں ،یہ بات انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میںبلوچستان کی ہزارہ برادری کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ انہیں شناخت کرنا آسان اور انکے خلاف فرقہ واریت کو ڈھال بنا یا گیا، یہ کیسی بات ہے کہ جھنگ میں شیعہ مسلمان ہے او رکوئٹہ آکر وہ کافر ہو جا تا ہے ایک منظم سازش کے تحت پا کستان پر مذہب کے نام پر جنگ مسلط کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہشتگرد پا کستان کو بلوچستان کے ذریعے غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔
سرفراز بگٹی