ایک ماہ کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لانا چاہتے، ڈاکٹر عبدالمالک

17 اپریل 2018

کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت)بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال اور نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ایسا محسوس ہوتاہے کہ حکومت اسمبلی کی کاروائی چلانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہم نہیں چاہتے کہ ایک ماہ کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد لائے ،یہ بات انہوں نے پیر کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اور کورم پورا نہ ہونے کے بعد اپوزیشن کے چیمبر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ اپوزیشن جمہوری سے کام کررہی ہے لیکن حکومت اسمبلی کی کاروائی چلانے میں سنجیدہ نہیں ہے کورم پورا نہ ہونے کے مسئلہ پر ہم نے حکومت کے روئیے کیخلاف واک آئوٹ کیا ،اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ جب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی حکومت قائم ہوتی تھی تو صوبے میں بدامنی تھی اس وقت ہماری حکومت نے بلوچستان میں امن قائم کیا آج پھر بلوچستان بدامنی کی طرف جارہاہے ،مسیحی افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا یا جارہاہے ، سابق وزیر اعلی اور نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو سپریم سمجھتے ہیں،پارلیمنٹ کی عزت اور احترام ہوناچاہئے،حکومت اقلیت میں ہے اوراپوزیشن اکثریت میں ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اسمبلی میں کورم بھی اپوزیشن پورا کریاوربل بھی منظورکرائے ایسانہیں ہوسکتا، صوبے میں امن وامان کے حوالے سے حکومت سے تعاون کیلئے تیارہیں،ڈاکٹر عبدامالک بلوچ نے کہاکہ معلوم نہیں کہ حکومت ایک ماہ ہے یا دس دن ہے ہم اسکے خلاف عدم اعتماد نہیں لانا چاہتے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن ملکر عوام کی مسائل حل کریں -
ڈاکٹرعبدالمالک