نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی اچھی بات ہے، شیخ رشید
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی اچھی بات ہے ،،کوئی بجلی دی،نہ گیس دی،صرف ان لوگوں نے عدلیہ کو گالیاں دیں۔ بولے جسٹس اعجاز الاحسن پر فائرنگ مسلم لیگ ن نے کروائی ،،جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ ہوسکتی ہے تو شہباز شریف سوچے ان کے گھر بھی ہوسکتی ہے ۔سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جسٹس اعجاز الاحسن پر فائرنگ مسلم لیگ ن نے کروائی، یہ احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے،،جسٹس اعجاز کے گھر سے کچھ فاصلے پر حمزہ شہباز کا گھر ہے ،،یہ گولی وہاں بھی جا سکتی ہے، کچھ خیال کریں۔صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ کی فائرنگ کا ثبوت کیا ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ آپ نواز شریف نہ بنیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ کہتے تھے مارچ میں حکومت ختم ہوجائے گی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ثبوت کے ساتھ تابوت نکلنے کی بھی بات کی ،،نواز شریف جیل جائے گا اب بھی کہہ رہا ہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کچھ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے ،،الیکشن ایک ڈیڑھ ماہ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے اور کوئی حادثہ ہوسکتا ہے ،،الیکشن اسی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر سے انتقام لیا جا رہا ہے،،چیف جسٹس صاحب آپ نے لاہور میں لوگوں کے دل جیتے ہیں.کچھ نظر ہم پر بھی کریں۔
شیخ رشید
اپنے بیٹے کی ہم عمر نظر آنیوالی برطانوی خاتون
لندن (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کی پشپا دیوی اور چین کی لیو یلن کے بعد اب ایک ...
نفس کا امتحان
جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...
نقیب اللہ قتل کیس:رائو انوار واقعہ کا ذمہ دار قرار
سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق ایس ایس پی ...
نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی اچھی بات ہے, شیخ ر شید
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ...
نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی اچھی با ت ہے، شیخ رشید
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ...
عدلیہ مخالف تقاریر، نواز شریف، مریم کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور ...
لاہور (وقائع نگار خصوصی) عدلیہ مخالف تقاریر پر میاں نواز شریف اور مریم نوازکے ...